Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آفریدی ٹی 20 کے بعد اب ٹی 10 لیگ کے لیے تیار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور شائقین سب کو ٹی 10 لیگ کا انتظار ہے اور یہ نیا فارمیٹ شائقین میں بے پناہ مقبول ہوگا۔
شاہد آفریدی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو 14 سے 17دسمبر تک شارجہ میں ہونے والی اس ٹی 10 لیگ میں حصہ لے رہے ہیں
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بڑی تیزی آئی ہے اور اس ٹی 10 کرکٹ میں کرکٹرز کو اپنی مہارت دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ مزید ایک سال ٹی 20 کھیل کر کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے لیکن اس ٹی 10 کی کشش نے انھیں مزید کھیلنے پر مجبور کر دیا ہے۔
پہلی ٹی 10 لیگ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں میں پنجاب لیجنڈز، پختون، مراٹھا عربینز، کیرالہ کنگز، بنگال ٹائیگرز اور ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔
پہلے یہ بتایا گیا تھا کہ اس ایونٹ میں کولمبو لائنز کے نام سے ٹیم حصہ لے گی لیکن اب سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنی منتخب کردہ ٹیم اس لیگ میں شرکت کے لیے بھیجے گا۔
دبئی میں ہونے والے ڈرافٹ میں پانچ فرنچائزز مالکان نے اپنے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

Exit mobile version