Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایران نے میزائل حملے سے متعلق سعودی عرب کے الزامات مسترد کردیئے

ایران نے سعودی عرب کی جانب سے ریاض میزائل حملے میں تہران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میزائل حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان بیانات کو غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن سے داغے گئے میزائل حملے کو سعودی عرب کی جارحانہ کارروائیوں اور یمن میں مداخلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایران سمیت کوئی اور ملک ملوث نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یمن میں فوجی کارروائیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد بے بنیاد اور جھوٹے دعوئوں کے ذریعے اپنے شکست خوردہ اتحاد کے لیے مزید مسائل پیدا کررہا ہے۔واضح رہے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پریمن سے میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا تھا۔ بعد ازاں یمن کے حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی لیکن سعودی حکومت نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ایران کے ملوث ہونے کا دعوی کیا اور کہا کہ ہمارے پاس اس کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

Exit mobile version