Site icon روزنامہ کشمیر لنک

تھائی خاتون نے جیون ساتھی کے لیے اشتہار گھر کے باہر لگادیا

تھائی لینڈ کی ایک خاتون نے بہتر جیون ساتھی کی تلاش میں اپنے گھر کے باہر اشتہار لگادیا ہے۔65
سالہ خاتون سومپونگ چومپھوپراپیت تھائی لینڈ کے علاقے یوبون رشتھانی میں رہتی ہیں۔ انہوں نے شوہر کی تلاش کا جو انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے وہ خبروں اور سوشل میڈیا کی زینت بنا ہے۔ انہوں نے تھائی زبان میں ایک پوسٹر لکھ کر اسے اپنے گھر کے باہر آہنی جالیوں پر نصب کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ان میں دلچسپی رکھنے والے مرد گھر کے اندر آکر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔اگرچہ آن لائن کئی ویب سائٹ اور ایپس موجود ہیں جہاں آپ اپنا جیون ساتھی تلاش کرسکتے ہیں لیکن مطلقہ سومپونگ نے اپنے گھر کے باہر اشتہار لگانا ہی بہتر سمجھا جو ان کے خیال میں رفیقِ حیات تلاش کرنے کا ایک مو¿ثر طریقہ ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اب تک قسمت ان پر مہربان نہیں ہوئی ہے اور اس سے قبل وہ دوشادیاں کرچکی ہیں جو دونوں ناکام ہوئی تھیں۔ ان کی پہلی شادی ایک تھائی مرد سے ہوئی جو شراب نوشی کا رسیا تھا اور وہ انہیں چھوڑ کر جرمنی چلی گئی تھیں۔ جرمنی میں انہوں نے دوسری شادی کی جو 13 برس کے بعد ختم ہوگئی۔ اس کے بعد وہ تھائی لینڈ لوٹ آئیں اور اب کسی ایماندار اور محبت کرنے والے شخص کا انتظار کررہی ہیں۔

Exit mobile version