Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایک ہزار برس پرانا دینار

ریاض ۔۔۔سعودی آثار قدیمہ کے پہلے فورم منعقدہ ریاض میں ایک ہزار برس پرانا سونے کا دینار شائقین کی توجہات کا محور بن گیا۔کنگ سعودی یونیورسٹی میں آثار قدیمہ کے پروفیسر ڈاکٹر خالد اسکوبی نے بتایا کہ یہ سکہ 453ہجری میں بنایا گیا تھا ۔ کھدائی کے دوران 20سینٹی میٹر کی گہرائی سے دریافت ہوا ۔ اس پر’’ لا الٰہ الا اللہ‘‘ لکھا ہوا ہے ۔ فاطمی دور کے 6سکے اور شیشے کے بعض باٹ بھی ملے ہیں۔ ان کا تعلق خلیفہ المستنصر کے دور سے ہے ۔سرخ عقیق کی ایک مہر بھی ملی ہے ۔

Exit mobile version