106 سالہ فروٹ کیک دریافت۔۔۔
کھانے پینے کے معاملے میں لوگ کافی احتیاط کرتے ہیں، اور ہر کھانے کی چیز استعمال کرنے سے قبل اس کی ایکسپائری تاریخ بھی ضرور چیک کرتے ہیں۔ لوگ دو یا تین دن پُرانے کھانے کو بھی زیادہ استعمال نہیں کرتے اور کوشش کرتے ہیں کہ اسے خراب ہونے سے قبل استعمال کرلیا جائے۔ لیکن انٹارکٹیکا میں 106 سال پُرانا ایک فروٹ کیک اب ملا ہے اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ طبی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ خراب بھی نہیں ہوا۔ رپورٹس کے مطابق یہ 106 سال پُرانا فروٹ کیک انٹارکٹیکا کی ایک نہایت قدیم عمارت سے ملا، اس عمارت کی مرمت جاری تھی جب مزدوروں کو ایک پیپر میں لپٹا ہوا ڈبہ ملا۔ انٹارکٹیکا کے ہیریٹیج ٹرسٹ کے اراکین کے مطابق یہ کیک 1822 میں لانچ ہونے والی برطانوی بیکری ہنٹلی اینڈ پالمرز میں بیک کیا گیا تھا۔ جسے پیپر میں لپیٹ کر ٹن کے ذبے میں محفوظ رکھا گیا۔ ٹرسٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کے ذریعے یہ بھی کہا کے یقیناً یہ فروٹ کیک لوگوں کے درمیان نئی بحث کا آٓغاز کردے گا۔ اس ٹرسٹ کے محققین کا ماننا ہے کہ یہ کیک اب بھی بہترین حالت میں ہے اور اس سے ٹھیک خوشبو آرہی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس کیک کو 1910 سے 1913 کے درمیان تیار کیا گیا تھا۔ کیا آپ 106 سال پُرانا فروٹ کیک کھائیں گے؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔