امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی جانب سے انھیں ’بوڑھا‘ کہنے کہ جواب میں کہا ہے کہ انھوں نے تو کبھی کم جونگ کو ’پست قد اور موٹا‘ نہیں کہا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے دوستی کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔
واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے مابین الفاظ کی جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔
صدر ٹرمپ جو ان دنوں اشیا کے دورے پر ویتنام میں ہیں، نے کہا کہ انھوں نے کِم جونگ اُن سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کی اور شاید یہ کسی روز ہو بھی جائے لیکن ایسا کب ہو گا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ویتنام جانے سے قبل صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے خلاف ٹویٹر پر لفظی جنگ کی۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ کے ایشیا کے دورے پر تنقید کی تھی اور وزارتِ خارجہ نے امریکی صدر کو ایک مرتبہ پھر ‘جنگجو’ اور ‘بدمزاج’ قرار دیتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے پر زور دیا تھا
یتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘یہ کتنا ہی اچھا ہو گا اگر وہ اور کِم جونگ ان دوست بن جاتے ہیں۔’
جہاں ایک طرف صدر ٹرمپ نے کِم جونگ اُن سے دوستی کرنے کی خواہش ظاہر کی وہیں ٹویٹر پر اپنی ناراضی کا اظہار بھی کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی ’کم جونگ اُن مجھے بوڑھا کہہ کر کیوں با بار بے عزت کر رپے ہیں۔ میں نے انھیں کبھی پست قد اور موٹا نہیں کہا۔ میں نے اُن کا دوست بننے کی بہت کوشش کی ہے، ہو سکتا ہے کسی دن یہ ہو بھی جائے۔‘