پاکستانی صوبہ پنجاب کی حکومت نے انڈین پنجاب کی ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ سرحد کے اس پار فصلوں کی منڈھی جلانے پر پابندی لگائے۔
پنجاب حکومت نے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ہم نے پنجاب (پاکستان) میں منڈھی جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے، اور امید کرتے ہیں کہ کیپٹن امریندر بھی ایسا ہی کریں گے۔۔۔ ماحولیاتی خطرات ہمارے لوگوں اور علاقے کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔ آئیے اس کا جلد از جلد مقابلہ کریں۔’
دہلی کے وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ ‘میں پنجاب اور ہریانہ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھ کر درخواست کر رہا ہوں کہ فصلوں کی جلائی کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے اجلاس بلائیں۔’
یاد رہے کہ آج کل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ انڈیا کے بہت سے علاقے بھی ’سموگ‘ یا دھویں ملی دھند کی لپیٹ میں ہیں، اور دہلی سمیت کئی شہروں میں آلودگی کا درجہ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔