ایسے بال جو بہت زیادہ گھنے نہیں ہوتے اور روکھے اور بےرونق ہوتے ہیں، انہیں دلکش بنانے کے لیے بے پناہ محنت اور توجہ درکار ہوتی ہے ۔ اگر چہ یہ بال بہت خوبصورت نہیں دکھتے لیکن اگر ان کی اچھی تراش خراش کی جائے تو ان کی خوبصورتی اور دلکشی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔
ہلکے اور بےرونق بالوں کو کبھی بھی صابن سے نہ دھوئیں ۔
بالوں کو دھوپ اور گرمی ے بچائیں ۔
بالوں میں بہت زیادہ کنگھی نہ کریں کیونکہ زیاددہ کنگھی کرنے سے بال اکھڑنے لگتے ہیں اور ان کی مقدار میں کمی آجاتی ہے۔
بالوں کو ڈائی یا بلیچ کرتے وقت بلیچنگ محلول یا کریم کو زیادہ دیر بالوں پر لگا نہ رہنے دیں اور بلیچ کے بعد بالوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
ہلکے بالوں کے لیے ایسڈ بیلنس شیمپو استعمال کریں، اس سے آپ کے بال آہستہ آہستہ گھنے ہونے شروع ہو جائیں گے لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ شیمپو ہفتے میں دو بار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
بالوں میں ایسا کنڈشنر لگائیں جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔
بالوں کو مناسب وقفے سے ڈائی کریں کیونکہ بار بار بال ڈائی کرنے سے بال خشک اور بے رونق ہو جاتے ہیں۔
تیل کا مساج لازمی کریں یہ بالوں کی صحت کے لیے اہم ہے ۔
بالون کی نوکیں اکثر کاٹتے رہنا چاہیے تاکہ انہیں دو مونہے ہونے سے بچایا جا سکے ۔
بال تولیے یا بلو ڈرائیر سے خشک نہ کریں بلکہ ہلکی ہوا یا پنکھے سے خشک کریں ۔