Site icon روزنامہ کشمیر لنک

62 سالہ کامیڈین مسٹر بین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

خاموش کردار مسٹر بین سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے 62 سالہ اداکار رووان ایٹکنسن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
مسٹر بین نے تین سال قبل اداکارہ لیوس فورڈ سے مراسم قائم کئے جو ان سے 29 سال چھوٹی ہیں جب کہ ان سے پہلے وہ 2015 میں اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے ہیں۔
مسٹر بین اور ان کی اہلیہ لیوس کے درمیان پہلی ملاقات 2013 کے اسٹیج پلے ‘دی کوارٹر مائنس’ میں ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی بڑھتی گئی جو 2015 میں رشتے میں ڈھل گئی۔
اداکار رووان (مسٹربین) اور اداکارہ لیوس فورڈ کے ہاں یہ پہلے بچے کی آمد ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں لیکن مسٹر بین کی پہلی بیوی سے 2 بچے، باپ کی دوسری شادی سے نا خوش ہیں۔
حال ہی میں مسٹر بین کی 22 سالہ بیٹی للی نے اپنے نام کے ساتھ لگے باپ کے نام کو ہٹا کر والدہ کا نام لگا لیا جب کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے بھی اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

Exit mobile version