Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایلوویرا کے ذریعے گھر میں شیمپو بنائیں اور اسے چاہیں تو فروخت کریں اور لاکھوں روپے کمائیں

ایلو ویرا بنیادی طور پر ایک جنگلی پودا ہے جو دنیا بھر میں ہر ہوسم میں با آسانی اگ جاتا ہے اسے اردو میں گھیکوار بھی کہا جاتا ہے۔ دنیائے طب میں ایلوویرا کو ایک اہم مقام حاصل ہے، چہرے کی کریموں، شیمپو، ہربل دواؤں، ٹانک اور شوگر کی دواؤں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے، ویسے تو اس کے بہت سارے فوائد ہیں تاہم ان میں سے چند یہ ہیں۔
بالوں کے لیے مفید ایلو ویرا بالوں کے لیے کئی طرح تقویت کا باعث ہے، نہانے کے فوری بعد اس کا جیل لگا کر پانی سے بالوں کو دھو لینا بالوں کو نم اور صحت مند رکھنے کا باعث بنتا ہے، اسی طرح ایلو ویرا کا استعمال گرتے ہوئے بالوں کو روکنے میں بھی معاون ہےیہ سر کے اندر سے خشکی و سکری کا خاتمہ کرکے دماغ میں سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے اور یوں بالوں کے خلیات کے لیے صحت مند ماحول بناتا ہے ساتھ ہی ایلو ویرا کا جیل سر میں پیدا ہونے والے ایک ایسے جز کو بھی روکتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو بند کرکے انہیں دوبارہ اگنے نہیں دیتا۔حکما سر کے بالوں کے لیے تجویز کرتے ہیں کہ ایلو ویرا کو اپنے سر کی جلد پر رگڑیں یا ایلو ویرا سے بنا شیمپو استعمال کریں۔ جھلسی ہوئی جلد بہتر کرنے میں معاون ایلو ویرا جھلسی ہوئی جلد سے نجات دلانے کا بہترین طریقہ ہے، سونے سے پہلے ایلو ویرا جیل کو جلد کے جلے ہوئے حصے پر لگائیں صبح اٹھ کے اچھی طرح دھو لیں جب تک جلن ختم نہ ہو ایلو ویرا کا استعمال جاری رکھیں۔ چہرے کے لیے بہترین چہرے کی خشکی دور کرنے، جلد کو نرم و ملائم کرنے کے جہاں بہت سے ٹوٹکے ہیں وہیں ایک ٹوٹکا یہ بھی ہے کہ بادام کا تیل، زیتون کا تیل، دودھ کی بالائی اور ایلو ویرا جیل ہم وزن لے کر ملا کر رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح منہ دھولیں،آپ کو چہرے میں واضح فرق محسوس ہوگا جلد میں موجود خشکی غائب ہوجائے گی، جھریوں کا خاتمہ ہوسکے گا اور ساتھ ہی جلد روشن، چمک دار اور نرم و ملائم ہوجائے گی۔ سینے کی جلن کے خلاف مدافعت گوناگوں صفات کا حامل گھیکوار کا یہ پودا خدمت خلق کے لیے کئی طرح سے حاضر ہے، یہ پودا سینے کی جلن کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے جہاں یہ بالوں اور جلد کو جھلسنے سے بچانے میں مدد دیتا ہے وہیں یہ سینے کی جلن میں بھی بہترین دوا ہے، آدھا کپ ایلو ویرا کا جوس کھانے سے پہلے استعمال کریں اور سینے کی جلن سے نجات پائیے۔ رات میں آکسیجن کا اخراج دوسرے پودوں کے برعکس یہ پودا رات کو بھی آکسیجن کا اخراج کرتا ہے، جس سے آپ پرسکون نیند حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اس پودے کو جلدی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Exit mobile version