Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان میں آلودگی ہتھیاروں سے بھی زیادہ مہلک ہتھیارہے ،ْ غیر ملکی تحقیق

غیر ملکی تحقیقی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان میں آلودگی ہتھیاروں سے بھی زیادہ مہلک ہتھیار ہے اور ہر سال ہتھیاروں سے زیادہ آلودگی سے اموات واقع ہوتی ہیں۔
گیٹس فائونڈیشن کے قائم کئے گئے تحقیقی ادارے ’’انسٹیٹیو فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوایشن‘‘ کے ایک تخمینے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 1لاکھ 25ہزار افراد آلودگی سے ہلاک ہوجاتے ہیںجبکہ دہشت گردی کے خلاف برسوں سے جاری جنگ میں اب تک 60ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آلودگی سے ہلاکتیں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ چین اور بھارت شروع کے 2نمبروں پر آتے ہیں۔

Exit mobile version