لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔
لاہور کے حلقہ این اے 120 کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ وہ 72 لوگ کہاں ہیں جن کے چھوڑنے کی بات ہورہی ہے، مجھے تو نظر نہیں آرہے، 72 لوگوں کےچھوڑنے کی بات کسی کی خواہش ہوسکتی ہے، حقیقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ متحد ہے اسے توڑنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی کیسز میں اللہ تعالی اچھا فیصلہ کرے گا، اب وقت بدل گیا ہے اب لوگ بات کرتے ہیں ڈرتے نہیں