واشنگٹن: امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا جس میں پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 بلین ڈالر رکھے گئے ہیں۔
واشنگٹن: امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا جس میں پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 بلین ڈالر رکھے گئے ہیں۔حتمی منظوری کے لیے بل کو امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیج دیا گیا ہے، بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے 26 بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔
سابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم 15 فیصد زائد ہے۔
بجٹ کے تحت 626 ارب ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 ارب مختص کیے گئے ہیں جن میں پاکستان کے لیے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 بلین ڈالر رکھے گئے ہیں۔