امریکی جیولری کمپنی کی جانب سے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے جس کی قیمت صرف 538,000 پاو?نڈ ہے۔ کمپنی کی تیار کردہ اس گھڑی میں پلاٹینئم اور ٹائٹینئم کا استعمال کیا گیا ہے جس کے ایک حصے میں وقت دیکھنے کیلئے ڈائل بنایا گیا ہے تو دوسرے حصے میں دن اور رات کے بدلے اوقات کا تعین کرنے کیلئے زمین اور ہیرے سے چاند کی عکاسی کی گئی ہے۔ لندن میں منعقد کی گئی نمائش میں اس گھڑی کیساتھ 220,000 قیمت کی ایک اور گھڑی بھی پیش کی گئی جس میں اٹھارہ قیراط سونے کا استعمال کیا گیا ہے