اسلام آباد… سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے مترادف ہے۔ کیا آپ کو آج یہ ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟۔ واضح رہے کہ عمران خان ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کا کٹھ پتلی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین اور قانون سے بھاگے ہوئے شخص کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتا۔ شریف مافیا کے دباوکے باعث وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں ہٹایا جا رہا کیونکہ شریف مافیا کو اسحاق ڈار کی جانب سے منی لانڈرنگ کے مزید انکشافات کا ڈر ہے۔