برلن۔۔۔۔عالمی ماحولیاتی کانفرنس سی او پی 23 اختتام پذیر ہو گئی۔ مطابق6 نومبر کو بون میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا بنیادی مقصد پیرس کلائمٹ ڈیل پر عملدرآمد کو ممکن بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں 197 ممالک کے مندوبین شریک ہوئے۔ عالمی برداری کی کوشش ہے کہ عالمی درجہ حرارت کو 2 سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کی خاطر ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔کانفرنس کا دوسرا بڑا مقصد گلوبل وارمنگ کے باعث متاثر ہونے والے غریب ممالک کے لیے فنڈز کی دستیابی ممکن بنانا تھا۔