Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آکسفورڈ کے گریجویٹ نے 17 سال بعد یونیورسٹی پر مقدمہ کردیا

آکسفورڈ یونیورسٹی کے ایک فارغ التحصیل طالبعلم نے 17 سال بعد یونیورسٹی پر محض اس وجہ سے مقدمہ درج کرادیا کہ اس کی ڈگری اسے منافع بخش مستقبل نہیں دے سکی۔
39 سالہ فیض صدیقی نے سال 2000 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ جدید تاریخ (ماڈرن ہسٹری) کے کورس میں تعلیم حاصل کی۔
لندن کی عدالت میں زیرسماعت مقدمے میں فیض صدیقی نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی نے انہیں ناکافی تعلیم دی جس کی وجہ سے انہیں دوسرے درجے کی ڈگری دی گئی جس کے باعث وہ مستقبل کے حوالے سے طے کردہ اہداف حاصل نہ کرسکے۔ فیض صدیقی نے دعویٰ کیا کہ ان کے کورس کے دوران یونیورسٹی کا عملہ چھٹیوں پر تھا جس کی وجہ سے انہیں مناسب تعلیم نہیں دی گئی۔
فیض صدیقی نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ بریسنن کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر لیتے تو انٹرنیشنل کمرشل قانون دان بن سکتے تھے لیکن کالج کی جانب سے دباؤ کی وجہ سے اتنے اچھے قانون دان نہ بن سکے۔

Exit mobile version