اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدا و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چار مہنیوں میں ملکی خسارہ 5 ارب ڈالر سے زائد رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران ملکی جاری خسارہ گذشتہ سال کے عرصے کے مقابلے میں 122فیصد زائد رہا۔اعدادوشمار کے مطابق 4ماہ میں تجارتی خسارہ 9 ارب 73 کروڑ، خدمات کا خسارہ 1 ارب 66 کروڑ جبکہ آمدنی کا خسارہ 1 ارب 42 کروڑ ڈالر رہا ہے۔تجارت، خدمات اور آمدن کے خسارے کا مجموعہ 4 مہینوں میں 12 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا جو گذشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے مقابلے میں 30 فیصد زائد ہے۔