ملتان:سابق کپتان اور آل راونڈر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اوپنراحمد شہزاد کو تنقید کا نشانہ بنانا سمجھ سے باہر ہے ۔ احمد شہزاد ورلڈ کلاس اوپنر ہیں اور اس وقت بھی اس پوزیشن میں ہیں کہ ٹیم کو کامیابیاں دلا سکتے ہیں لیکن انہیں کچھ اعتماد دینے اور ان پر بھروسے کی ضرورت ہے۔وسیم اکرم نے ملتان میں ذیابیطس آگاہی سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ وہ خود بھی اس مرض میں مبتلا ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک یا 2 سیریز میں ان کی ناکامی کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ان کی کرکٹ ختم ہو گئی ہے۔ ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ تجربہ کار کرکٹرز کی بھی ضرورت ہے تاکہ ٹیم میں توازن قائم رہے۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے حوالے سے سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور غیر ملکی ٹیموں کی تسلسل سے آمد کا سلسلہ بھی جلد شرو ع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مختصر فارمیٹس کے تمام میچز میں سری لنکا کوہرا کر ثابت کیا کہ ہماری کرکٹ ٹیم اب مضبوط ہو رہی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments