Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسلام آباد۔۔پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں''را ''کے افغانستان سے روابط کے ثبوت موجود ہیں،دفتر خارجہ

”را ”کی سرگرمیوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ اٹھایا ہے، ٹی ٹی پی اور ملا فضل اللہ افغانستان سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے
افغانستان کا 43 فیصد داعش اور دیگر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہورہا ہے
کلبھوشن کی اہلیہ کی ملاقات کاجواب موصول ہوگیاجس میں بھارت نے ایجنٹ کی والدہ کی بھی ملاقات کرانے کی درخواست کی
بھارت کی جانب سے میڈیکل ویزے کا حصول تقریبا ناممکن بنا دینے پر افسوس ہے،ویزے کا اجرا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جانا چاہئیے
پاک چین تذویراتی مذاکرات کے دوران ملاقات میںسیکرٹری خارجہ کی چینی ہم منصب سے افغانستان اوردیگر امور پرتبادلہ خیال ہوا
کپواڑہ اور دیگرعلاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر فیصل
امریکی کانگریس کی جانب سے منظوربل میں پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مدمیں مشروط ادائیگیوں کا ذکر ہے ، ہفتہ وار بریفنگ
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بھارت کی جانب سے میڈیکل ویزے کا حصول تقریبا ناممکن بنا دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیکل ویزے کا اجرا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جانا چاہئیے،کلبھوشن کی اہلیہ کی ملاقات کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں بھارت نے کلبھوشن کی والدہ کی بھی ملاقات کرانے کی درخواست کی ہے،پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را ”کے افغانستان سے روابط کے ثبوت موجود ہیں،پاکستان نے ”را ”کی سرگرمیوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔جمعرات کواسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہکالعدم تحریک طالبان پاکستان اور ملا فضل اللہ افغانستان سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے،انہوں نے کہاکہ افغانستان کا 43 فیصد داعش اور دیگر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال ہورہا ہے، ٹی ٹی پی اور ملا فضل اللہ افغانستان سے ہی تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک چین تذویراتی مذاکرات کے دوران ملاقات میںسیکرٹری خارجہ کی چینی ہم منصب سے افغانستان اوردیگر امور پرتبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کپواڑہ اور دیگرعلاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کی غیرقانونی کارروائیاں جاری ہیں اور آپریشنز میں 12 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پربھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکوطلب کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی” را ”کے افغانستان سے روابط کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان نے را کی سرگرمیوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی خفیہ ایجنسی” را ”کے ایجنٹ کلبھوشن یادو سے اس کی اہلیہ کی ملاقات کرانے کی پیشکش کی لیکن بھارت نے اہلیہ کے بجائے اس کی والدہ سے ملاقات کرانے کی درخواست کی ہے جس پر دفترخارجہ غور کررہا ہے۔

Exit mobile version