Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نوازشریف سے میرا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے موازنے جیسا ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ ان کا نوازشریف سے موازنہ نہ کیا جائے کیونکہ نوازشریف سے ان کا موازنہ سلطانہ ڈاکو سے موازنے جیسا ہے۔
عدالت کےباہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج کو دہشتگردی کی شکل دینا میرا منہ بند کرنےکی کوشش ہے، سیاسی لوگوں پردہشت گردی کا الزام لگایاجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا موازنہ نواز شریف سے نہ کریں، میرا موازنہ نوازشریف سے کرنا ایسا ہے جیسا سلطانہ ڈاکو سے موازنہ کرنا ہے، نوازشریف اپنے پیسے بچانے کے لیے اداروں پر حملے کررہے ہیں، نوازشریف ایک مجرم ہیں وہ بتائیں ان کے پیسے کیسے باہر گئے‘۔

Exit mobile version