راولپنڈی…آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمعہ کو ترک سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔آرمی چیف نے سبکدوش ترک سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔