مصر: نماز جمعہ کے دوران حملہ ہلاکتیں 184 ہو گئیں، 125 افراد زخمی

مصر کے ریاستی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی صوبے سینائی میں ایک مسجد پر جمعے کی نماز کے دوران حملے میں کم از کم 184 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریاستی نیوز ایجنسی کے مطابق مسجد پر بم حملے کے بعد مسلح افراد نے گولیاں بھی چلائیں۔
حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم 125 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے مصری میڈیا کو بتایا کہ یہ حملہ العریش کے قریب بیر العباد نامی قصبے میں جمعے کے نماز کے دوران کیا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چار مسلح افراد نے نمازیوں پر گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ جس کے بعد بم حملہ بھی کیا گیا۔
مرنے والوں میں عورتیں، بچے اور فوجی اہلکار شامل تھے۔
یہ مصر میں جاری حالیہ کشیدگی کے بعد ہونے والا بدترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حملے کا انشانہ بننے والی مسجد میں صوفی مسلک سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں مقبول تھی جنہیں شدت پسندوں کی جانب نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
مصری حکومت نے اس حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں