پاکستان کے مشہور بینڈ ‘جنون’ کے گٹارسٹ سلمان احمد، جنید جمشید کی زندگی پر مبنی مختصر ڈاکیومینٹری فلم ‘آنسو’ بنا رہے ہیں جو یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
سلمان احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور جنون بینڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے تمام مداحوں کو اطلاع دی کہ فلم ‘آنسو’ یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی جو جنید جمشید کی زندگی کے وہ پہلو دکھائے گی جو اب تک سب سے پوشیدہ تھے۔
سلمان احمد کے مطابق فلم میں دیکھا جاسکے گا کہ جنید جمشید اپنے دوستوں، اہل خانہ، مداحوں اور خاص طور پر اپنے وطن عزیز کے لیے کتنے حساس تھے۔فلم کو جنون پکچرز کے بینر تلے تیار کیا جارہا ہے جس کی ہدایات عمران احمد خان دے رہے ہیں۔ڈاکیومینٹری فلم ‘آنسو’ مشہور صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کی نظم ‘کڈی آ مل یا پیاریا’ پر ترتیب دی گئی ہے۔