ایمرسن منگاوا نے زمبابوے کے عبوری صدر کا حلف اٹھالیا

رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد سابق نائب صدر ایمرسن منگاوا نے زمبابوے کے عبوری صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
تقریباً 4 دہائیوں تک زمبابوے پر برسراقتدار رہنے والے رابرٹ موگابے کے استعفے کے بعد معزول کیے گئے نائب صدر ایمرسن منگاوا نے عبوری صدر کی حیثیت سے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی۔
ایمرسن منگاوا آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات تک بحیثیت عبوری صدر خدمات انجام دیتے رہیں گے اور آئندہ انتخابات میں ان کے بھی الیکشن میں بطور امیدوار اترنے کا امکان ہے۔
دارالحکومت ہرارے کے نیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایمرسن منگاوا کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افریقی ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں