Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیب ریفرنس: ضامن نے اسحاق ڈار کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے 3 ہفتوں کی مہلت مانگ لی

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ضامن نے انہیں عدالت میں میں پیش کرنے کے لیے عدالت سے تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں ان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ مسلسل غیر حاضری پر عدالت انہیں مفرور بھی قرار دے چکی ہے۔اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی نے شوکاز نوٹس پر عدالت کو اپنا جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں زیر علاج ہیں، انہیں پیش کرنے کے لیے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے۔
ضامن نے جواب میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسحاق ڈار کی حاضری یقینی بنانے کے لیے جمع کرائے گئے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط نہ کیے جائیں۔
عدالت نے نیب کو ضامن کے جواب کی کاپی فراہم کرتے ہوئے استغاثہ اور ضامن دونوں کو ہدایت کی کہ وہ زرضمانت ضبط کرنے کے معاملے 29 نومبر کو دلائل دیں۔

Exit mobile version