Site icon روزنامہ کشمیر لنک

طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا،سراج الحق

حکومت کو افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہئے تھا،امیر جماعت اسلامی
دھرنے کا قطعی کوئی قانونی جواز نہیں اور قانون کی بالادستی کے لئے آپریشن تو ہونا تھا،فاروق ستار
موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ہنگامہ آرائی کسی بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے، چوہدری شجاعت حسینامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد آپریشن پر اپنے موقف میں کہا ہے کہ طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا۔ہفتہ کواسلام آباد میں دھرنا ختم کرانے کے لئے کیے گئے آپریشن پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دھرنے کے خلاف طاقت کا استعمال کرکے حکومت نے معاملے کو الجھا دیا ہے،حکومت کو افہام و تفہیم کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہئے تھا، طاقت کے استعمال سے معاملات حل ہونے کی بجائے مزید خراب ہوتے ہیں، حکومت کی ذمہ داری تھی کہ ختم نبوت کے خلاف ہونے والی سازش بے نقاب کرتی،جب تک ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی عوام مطمئن نہیں ہونگے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ دھرنے کا قطعی کوئی قانونی جواز نہیں ہے اور قانون کی بالادستی کے لئے آپریشن تو ہونا تھا، لیکن معاملہ حساس ہے، حکومت نے کئی علما کو شامل کیا اور مذاکرات کی کوششیں کی گئیں، تاہم ساری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے جانا چاہیئے تھا، جو نہیں لیا گیا۔مسلم لیگ(ق)کے رہنما اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ہنگامہ آرائی کسی بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے، وزیراعظم کو دھرنے کے موقع پر خود پہنچ کر علماء اکرام سے مذاکرات کرنے چاہیے۔

Exit mobile version