Site icon روزنامہ کشمیر لنک

حافظ سعید کو گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثرہوں گے، امریکا

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان سے تعمیری تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ توقع بھی رکھتے ہیں کہ پاکستان خطے کے لیے خطرہ بننے والوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر حافظ سعید کو قانون کے مطابق گرفتار نہ کیا گیا تو دو طرفہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

Exit mobile version