اسلام آباد دھرنے کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی قائداعظم ٹرافی کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ ملتوی کردیا۔
ملک بھر میں مظاہروں اور احتجاج کے بعد پی سی بی نے راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے سیمی فائنلز اور فائنل میچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا
پی سی بی کے مطابق پہلا سیمی فائنل لاہور وائٹ اور فیصل آباد ٹیم کے درمیان ہوگا جب کہ دوسرا لاہور بلیوز اور فاٹا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی سیریز آزادی کپ، بنگلا دیش پریمیئر لیگ اور گلوبل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث ملتوی ہوچکا ہے تاہم پی سی بی کو اس سیریز کے لئے ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے۔