تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کا کہنا ہے کہ تبت کی آزادی نہیں بلکہ ترقی اور چین کے ہی ساتھ رہنا چاہتے ہیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے علاقے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کا کہنا تھا کہ ہم چین سے آزادی نہیں چاہتے ہیں، ہم چین کے ساتھ ہی رہنا چاہتے ہیں تاہم ہم ترقی کا تقاضہ کرتے ہیں، تبت کے لوگوں کی الگ ثقافت اور دستور ہیں، جس طرح چین کے لوگ اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں بلکل ایسے ہی ہم بھی اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں۔دلائی لامہ نے کہا کہ دریائے یانگزی سے لے کر دریائے سندھ تک تمام بڑے اور اہم دریا تبت سے ہی شروع ہوتے ہیں، جن پر اربوں انسانوں کی زندگیوں کا انحصار ہے۔ لہذا تبت کا خیال رکھنے اور اس کی ترقی میں نہ صرف تبت بلکہ اربوں انسانوں کا بھی فائدہ ہے۔واضح رہے کہ چین کے علاقے تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ 1959 میں چین میں ایک ناکام تحریک کے بعد تبت سے جلا وطن ہوگئے تھے اور بھارت میں مقیم ہیں جب کہ دلائی لاما نے اس سے قبل متعدد بار چین سے آزادی کا مطالبہ کیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments