Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسلام آباد دھرنا،رینجرز کو اختیارات مل گئے

اسلام آباد..وفاقی وزارت داخلہ نے فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کی تمام ذمہ داریاں پنجاب رینجرز کے حوالے کردیں۔ دھرنے کو منتشر کرنے کے لئے اختیارات دے دیئے گئے۔ وزارت داخلہ نے سول اختیارات کے تحت 3 دسمبر تک آپریشن کی ذمہ داریاں رینجرز کے سپرد کی ہیں۔ آپریشن کے انچارج ڈی جی رینجرز پنجاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رینجرز کو فیض آباد کا علاقہ خالی کرانے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ذمہ داریاں دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ رینجرز کی معاونت کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری بھی موجود رہے گی۔اس سے قبل فیض آبادمیں دھرنے کے مقام سے ایف سی اور پولیس کو ہٹاکر رینجرز کو تعینات کیا گیا تھا ۔ ایف سی اور پولیس کو پیچھے بھیج دیا گیا ۔

Exit mobile version