اسلام آباد… اسلام آباد میں دھرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے قیام امن کے لئے فوج کو طلب کئے جانے کے بعد دھرنے کے شرکاءفیض آباد تک محدود ہوگئے۔ مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ دھرنا قائدین نے حکومت کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات سے انکار کردیا۔ مرکزی رہنما خادم حسین رضوی نے وزیر قانون زاہد حامد کے بجائے پوری کابینہ کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے فیض آباد آپریشن میں مظاہرین کے جاں بحق ہونے پر3 روزہ سوگ اور پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثناء لاہور اور کراچی میں بھی کئی مقامات پر دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں شہروں میں سیکیورٹی کے لئے رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments