اسلام آباد.. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اوروزیر داخلہ فوری طور پرمستعفی ہوجائیں۔ وزیر قانون کو پہلے ہی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہئیے تھا۔ ایک بیان میں ا نہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا کہ شریف خاندان کا کٹھ پتلی وزیراعظم اپنے وزرا سمیت گھر جائے اور ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ختم نبوت کے معاملے پر را جہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ جاری کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا لیکن حکومت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کرکے اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کے تاثر کو تقویت دی اور خود ثابت کردیا کہ نیوز لیکس کی طرح ختم نبوت جیسے حساس معاملے سے بھی جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہرقیمت پر شریف خاندان کی کرپشن بچانے کا تہیہ کررکھا ہے۔ چاہے اس کے لئے عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہو یا جمہوریت کا خون بھی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت کرپٹ لوگوں کو بچنے نہیں دیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments