اسلام آباد..وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے پرامن خاتمے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔ دھرنے کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مظاہرین سے سیاسی مذاکرات کئے جائیں گے۔ طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ا جلاس میں یہ بھی طے پایا کہ مذہبی رہنماوں کو دھرنے کے شرکاءسے مذاکرات میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی،وزیر داخلہ احسن اقبال،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر داخلہ نے فیض آباد آپریشن پر بریفنگ دی۔ آرٹیکل 245کے تحت فوج کی طلبی اور دھرنا ختم کرانے کے لئے عدالتی احکامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امارات کا دورہ مختصر کرکے پاکستان واپس پہنچے ہیں ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments