Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مس یونیورس 2017 کا تاج جنوبی افریقہ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

لاس ویگاس میں سجے رنگارنگ 66 ویں مس یونیورس مقابلے کا تاج جنوبی افریقہ کی حسینہ کے سر پر سج گیا۔22 سالہ ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز (Demi-Leigh Nel-Peters) نے دنیا بھر سے آئی ہوئی 92 حسیناؤں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور مِس یونیورس 2017 قرار پائیں۔مقابلے کی میزبانی کے فرائض اسٹیو ہاروے نے سرانجام دیئے، جنہوں نے اس سے قبل 2015 میں شو کی میزبانی کے دوران فلپائنی حسینہ کی جگہ مس یونیورس کا خطاب ‘غلطی سے’ مِس کولمبیا کو دے دیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا۔رواں برس عالمی مقابلہ حسن میں تین ممالک کی حسیناؤں نے پہلی مرتبہ شرکت کی، جن میں کمبوڈیا، لاؤس اور نیپال شامل ہیں۔دوسری جانب 45 سال بعد عراق کی حسینہ بھی مقابلے میں شریک ہوئیں۔مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز کو ایک سال کا معاوضہ اور نیویارک شہر میں ایک لگژری اپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ دیگر انعامات بھی دیئے گئے۔وہ جنوبی افریقہ کی دوسری خاتون ہیں، جنہوں نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا۔مِس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز بطور سیلف ڈیفنس ٹرینر کام کرتی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں نارتھ-ویسٹ یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

Exit mobile version