امریکا بھارت کوافغانستان میں کردار دے گا تو اس سے وہاں امن نہیں آئے گا
امریکابھی افغانستان میں امن چاہتاہے لیکن بھارت ایسانہیں چاہتا
افغانستان کی کمزورحکمرانی اورمنشیات کا ذمہ دار بھی پاکستان ہے؟ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے پاکستان نہیں،افغانستان میں ہیں
پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات امریکاکے بھی مفادمیں ہیں،پاکستانی سفیر کی واشنگٹن میں صحافیوں کے اجلاس سے خطاب .امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات امریکاکے بھی مفادمیں ہیں جبکہ پاکستان کو افغانستان میں ناکامی کاموردالزام ٹھہرانا غلط ہے۔پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری واشنگٹن میں صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا امریکا بھارت کوافغانستان میں کردار دے گا تو اس سے وہاں امن نہیں آئے گا تاہم امریکابھی افغانستان میں امن چاہتاہے لیکن بھارت ایسانہیں چاہتا جبکہ پاکستان بھی افغانستان میں امن چاہتاہے۔انہوں نے سوال کیاکہ کیا افغانستان کی کمزورحکمرانی اورمنشیات کا ذمہ دار بھی پاکستان ہے جبکہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے پاکستان نہیں،افغانستان میں ہیں۔پاکستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کے حوالے پاکستانی کوششوں کے حوالے سے انھوں نے کہا پاک فوج نے وزیرستان میں آپریشن کیاجہاں کامیابی کاامکان کم تھا۔