Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا گیا , پاکستان کے وسیع ترمفاد کےلئے وزیر قانون کو مستعفی ہونا :مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک تیزی کے ساتھ ترقی کر رہاتھا کہ نوازشریف کو نااہل قرار دیدیا گیا اور پاکستان کے وسیع ترمفاد کےلئے وزیر قانون کو مستعفی ہونا پڑا. احتساب عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھاکہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا فیض آباد دھرنا ختم ہونے سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں نے سکون کا سانس لیا. 2013میں جب مسلم لیگ نواز نے بھاگ ڈور سنبھالی ملک تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہورہا تھا .ملک سے دہشت گردی ختم ہورہی تھی .وزیر اطلاعات ونشریات کا مزید کہناتھا کہ تمام پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے 2017میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا .ابھی بھی بہت سے قربانیاں دے رہے ہیں جیسا کہ سب جانتے ہیں. ملک کے وسیع تر مفاد میں وزیر قانون کو مستعفی ہو نا پڑا ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ ملک سے اندر سے افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہوگیا ہے اور راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے ہمیں اس سے آگے ملک کے وسیع تر مفاد میں اس سے آگے بڑھنا ہو گا .

Exit mobile version