پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین پہلے ہی پرکشش مراعات حاصل کرتے ہیں اور اب انہیں حاصل مراعات اور سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک اور تجویز سامنے آئی ہے۔
ملک کی بڑی ملٹی نیشنل یا سرکاری کمپنیوں کی طرز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اراکین اور چیئرمین کی مراعات میں اضافے کے لئے نیا پیپر ورک تیاری کے مرحلے میں ہے، جس کے بعد ان کی مراعات میں کئی گنا اضافہ کردیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے منگل کو لاہور میں ہونے والے اجلاس میں گورننگ بورڈ کے رکن عارف اعجاز اور چیف فنانشل آفیسر بدر منظور پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔