تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے کہا کہ دھرنا قائدین اور حکومت کے مابین ہوئے مذاکرات کا نوٹی فکیشن کل تک جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا گیا تو اسلام آباد ، جاتی امرا اور اسمبلی جانا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ اشرف جلالی سے متعلق افضل قادری نے کہا کہ انہیں زیادہ میڈیا پر نہیں آنا چاہئیے وہ اب ہم سے الگ ہیں۔ راجہ ظفر الحق رپورٹ اگر ٹھیک ہوئی تو مانیں گے۔