طالبان کمانڈر رشید کا گھر غزنوی مرکز کہلاتا تھا ، ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے
کرم ایجنسی میں طالبان کمانڈر کے گھر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈرون طیارے نے جمعرات کی صبح ساڑھے چار بجے طالبان کمانڈر رشید کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر کا گھر غزنوی مرکز کہلاتا تھا جس پر ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے۔