لاہور ہائیکورٹ کا نواز شریف،مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست یکجا کرنے کا حکم
عدالت نے مریم نواز کے ٹویٹر میسیجز کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا
تبصرے کی بجائے عدالیہ پر تنقید ہو رہی ہے اور نواز شریف مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں ،درخواست گزار وکیل
آپ سپریم کورٹ کیوں نہیں چلے جاتے ،عدالت کے ریمارکس:لاہور ہائیکورٹ بھی کیس چلا سکتی ہے، وکیل آمنہ ملک لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کو مریم نواز کے خلاف اسی نوعیت کے کیس کے ساتھ یکجا کرنیکا حکم دے دیا ہے جبکہ عدالت نے مریم نواز کے ٹویٹر میسیجز کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔جمعرات کو لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت درخواست پرجسٹس شاہد کریم نے سول سوسائٹی کی آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ تبصرے کی بجائے عدالیہ پر تنقید ہو رہی ہے اور نواز شریف مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں جبکہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرنا آئین وقانون کی خلاف ورزی ہے۔توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیاہے کہ عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے اوراعلیٰ عدلیہ کے خلاف بیان بازی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کرے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ سپریم کورٹ کیوں نہیں چلے جاتے جس پر آمنہ ملک کے وکیل کاکہناتھا کہ لاہور ہائیکورٹ بھی کیس چلا سکتی ہے۔عدالت نے درخواست کو مریم نواز کے کیس کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دی جوکہ اسی حوالے سی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے نے مریم نواز کے ٹوئٹرپیغامات کے خلاف درخواست پربھی نوٹس جاری کر دیاہے۔