Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھار تی ہائی کورٹ کے تحقیقاتی پینل کی نئی دہلی کی جیل میں حریت رہنماﺅں پر تشدد کی تصدیق ، پولیس سے وضاحت طلب

بھارت کی ہائی کورٹ کے تحقیقاتی پینل نے نئی دہلی کی جیل میں حریت رہنماوں پر تشدد کی تصدیق کردی ہے جبکہ سرینگر کی جیل میں بھی حریت رہنماوں پر تشدد کی تصدیق ہوئی ۔نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما شاہد صلاح الدین سمیت اٹھارہ حریت رہنماوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا اور خاندان نے پیشی کے دوران عدالت کو شاہد کی خون سے رنگی قمیض بھی دکھائی تھی۔ عدالت نے ایک پینل تشکیل دے کر اسے اڑتالیس گھنٹے میں رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز پینل نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی تہاڑ جیل میں سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد اور اس کے دیگر سترہ ساتھیوں پر تشدد ہوا۔عدالت نے بھارتی پولیس سے وضاحت طلب کرلی ہے۔تہاڑ جیل کے بعد سرینگر کی جیل میں حریت رہنماوں پر تشدد ہوا۔حریت رہنما عبدالصمد کے خاندان نے سرینگر میں میڈیا کو بتایاکہ عبدالصمد پر تشدد کرکے اسے پاگل خانے میں داخل کرادیا گیا تھا تاکہ یہ ثابت کیا جاسکے کہ وہ پاگل ہیں۔

Exit mobile version