Site icon روزنامہ کشمیر لنک

انتخابات 2018 کیلئے امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے

اسلام آباد: ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک بھر کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی آج سے وصول کر سکتے ہیں جو 2 سے 6 جون تک حاصل اور جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی فیس 100 روپے ہے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہیں جب کہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے ہفتہ اور اتوار کو بھی لیے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی کی سیکیورٹی فیس 30 ہزار اور صوبائی اسمبلیوں کے کاغذات نامزدگی کی سیکیورٹی فیس 20 ہزار روپے ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے انتخابات میں ایک چوتھائی سے کم ووٹ حاصل کرنے کی صورت میں سیکیورٹی فیس ضبط کرلی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی فارم کے ساتھ امیدوار اور تجویز و تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی کاپی دینا لازم ہیں۔

Exit mobile version