Site icon روزنامہ کشمیر لنک

یوگنڈا میں سوشل میڈیا سائٹس پر فضول گفتگو روکنے کیلئے ٹیکس نافذ

افریقی ملک یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر فضول گفتگو روکنے کے لیے ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔یوگنڈا کی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ سوشل میڈیا ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ، وائبر، ٹوئٹر اور دیگر کو روزانہ استعمال کرنے والے افراد کو 4 سے 5 سینٹ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔یوگنڈا کے صدر یوویری موسوینی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا، گپ شپ اور فضول افواہوں کو فروغ دیتا ہے اس کی روک تھام کے لیے ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے شروع ہوگا۔موسوینی نے کہا کہ یہ ٹیکس انٹرنیٹ ڈیٹا کی بجائے صرف سوشل میڈیا ایپس پر لاگو ہوگا کیونکہ انٹرنیٹ تعلیم و تحقیق کے شعبے میں مددگار ثابت ہے۔ علاوہ ازیں پارلیمنٹ کے نئے بل کے تحت موبائل ٹرانزکشنز پر بھی ایک فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جس پر شہریوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس سے غریب طبقہ متاثر ہوگا جو روزانہ موبائل بینکنگ استعمال کرتا ہے

Exit mobile version