Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام پیش

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے پروفیسر حسن عسکری کے بعد اب اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام پیش کر دیے ہیں۔پنجاب میں پی ٹی آئی کا سابق پارلیمانی لیڈر محمود الرشید کی اسپیکر پنجاب سے اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کے لیے مزید دو نام دے دیئے ہیں جن میں اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار شامل ہیں۔
ملاقات کے بعد میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ اتوار تک کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

Exit mobile version