سعودی حکومت نے اسلام کی توہین کو جرم قرار دیکر اس پر سخت سزاﺅں کے قانون پر غور شروع کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق سوشل میڈیا پر بھی ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی شوریٰ کونسل اس معاملہ پر تفصیلی غور خوض کے بعد 2ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ سعودی حکومت اسلام کے بنیادی ارکان اور شریعت کی توہین پر سخت سزائیں تجویز کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پیغمبر اسلام ، صحابہ کرامؓ اور علماءکی توہین پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے اس معاملہ پر غور 23سالہ سعودی شہری حمزہ کاشغری کے پیغمبر اسلام کے بارے میں انٹر نیٹ پر بعض ریمارکس کے بعد پیدا ہونے والے تنازعہ کے پس منظر میں شروع کیا ہے ۔