Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سپریم کورٹ نے نوازشریف سمیت21 سویلین کو نوٹس جاری کردیئے

سپریم کورٹ نے اصغرخان کیس میں نوازشریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں اصغرخان کیس کی سماعت کی ، اٹارنی جنرل نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکافیصلہ کیاہے اورایف آئی اے کوتفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کاکیاطریقہ کاربنایاگیا؟،عدالت نےنوازشریف،جاویدہاشمی سمیت 21سویلین کونوٹس جاری کردیئے،عدالت نے اسددرانی،عابدہ پروین سمیت دیگرکوبھی نوٹس جاری کردیئے اس کے علاوہ ڈی جی نیب اورایف آئی اے کوبھی نوٹس جاری کئے گئے۔عدالت نے کابینہ اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کودوبارہ سیل کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 6 جون تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version