Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آپ کے کچن میں موجود اس ایک پاؤڈر سے کینسر کا باآسانی علاج ہوسکتا ہے

کینسر ایسا موذی مرض ہے جب پھیل جائے تو اکثراوقات علاج بھی بے اثر ہو جاتا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اس کا انتہائی آسان علاج دریافت کر لیا ہے جو ہر گھر کے کچن میں موجود ایک عام سی چیز سے ہو سکتا ہے۔
امریکہ کے لوڈونگ انسٹیٹیوٹ فار کینسر ریسرچ کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ’’کچن میں موجود میٹھا سوڈا (Baking Powder)کینسر کے علاج کے لیے بہترین چیز ہے۔ جب مریض کو میٹھا سوڈا پانی میں حل کرکے پلایا جاتا ہے تو اس کے کینسر سے متاثرہ خلیے زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں اور ایسی صورت میں کیموتھراپی اور کینسر کی دیگر طریقہ ہائے علاج ان خلیوں کو آسانی سے ختم کر سکتے ہیں۔‘‘تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ چی وین ڈینگ کا کہنا تھا کہ ’’اس تحقیق میں ہم نے چوہوں پر تجربات کیے، جب ہم نے چوہوں کو کھانے کا سوڈا پانی میں ملا کر دیا تو ان کے کینسر کے ٹیومرکے خلیے پہلے سے زیادہ متحرک ہو گئے۔ ان کے ٹیومر جیسے جیسے بڑے ہوتے گئے ان کے اندر موجود خلیوں کو خون کی فراہمی بند ہوتی گئی اور ان پر کیموتھراپی اور امیونوتھراپی وغیرہ زیادہ مؤثر ثابت ہونے لگی۔ہم نے دیکھا کہ سوڈا دینے کے بعد تھراپی نے ان ساکت (Dormant)خلیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا جو علاج کے بعد کینسر کے دوبارہ واپس آنے کا سبب بنتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ قبل ازیں ایک بڑی دوا ساز کمپنی بھی بھی میٹھے سوڈے کے اس فائدے کا انکشاف کر چکی ہے۔ اس کمپنی کے ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد بتایا تھا کہ میٹھے سوڈے اور لیموں کے رس کا آمیزہ کینسر میں مبتلا خلیوں کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر 240 ملی لیٹر گرم پانی میں ایک چمچہ کھانے کا سوڈا اور ایک عدد لیموں کا رس حل کرکے رکھ لیا جائے۔ اس محلول کو دن میں کم از کم 3 مرتبہ پیا جائے تو اس سے کینسر کی شدت نمایاں طور پر کم ہوجاتی ہے اور مریض کو افاقہ ہوتا ہے۔

Exit mobile version