Site icon روزنامہ کشمیر لنک

فیس بک کا ٹرینڈنگ نیوز سیکشن ختم کرنے کا اعلان

فیس بک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی فیس بک ویب سائٹ اور ایپ سے ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کردیا جائے گا۔یہ فیچر 2014 میں متعارف کیا گیا تھا جس کا مقصد فیس بک نیوز فیڈ میں مقبول خبروں کی ہیڈلائنز بتانا تھا لیکن اس فیچر کو صارفین کی جانب سے زیادہ استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اس میں ایسی بے بنیاد خبریں گردش کرنے لگیں جو فیس بک کے لیے مشکلات کا باعث بن گئیں۔
فیس بک میں ٹرینڈنگ نیوز سیکشن کو ختم کرکے ’بریکنگ نیوز‘ سیکشن متعارف کیا جائے گا جس میں سب سے پہلے مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے لیے ’ٹوڈے اِن‘ فیچر کو بھی متعارف کیا جائے گا تاکہ تمام شہری اپنے ارد گرد کے حالات سے باخبر رہیں اور بریکنگ نیوز سے کنیکٹ رہیں۔
‘ٹوڈے اِن’ فیچر کی مدد سے صارفین مقامی تنظیموں کی اَپ ڈیٹس بھی معلوم کرسکیں گے۔اس فیچر میں صرف تصدیق شدہ خبریں ہوں گی، جسے دنیا بھر کے صارفین استعمال کرسکیں گے۔

Exit mobile version