Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کا آج تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رشید گوڈیل آج دوپہر بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے رشید گوڈیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر بات نہیں کی جب کہ تین ماہ قبل بھی خبریں زیرگردش تھیں کہ رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ رشید گوڈیل کی شمولیت سے متعلق خبریں آنے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست چھوڑ چکے ہیں اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں تاہم آج ان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل 18 اگست 2015 کو کراچی میں قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے وہ اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

Exit mobile version